ابنا: لیبیا میں قذافی کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے قذافی اور اس کے اوباشوں کی جانب سے وحشیانہ کارروائیوں اور فائرنگ کے باوجود لوگ سڑکوں پر موجود ہیں اور کرنل قذافی کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں لیبیا کے کئی شہروں پر عوام نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ عرب ممالک میں امریکہ نواز عرب ڈکٹیٹر حکمرانوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں تیونس مصر، لیبیا ، بحرین ، اردن، یمن اور سعودی عرب میں لوگ امریکہ نواز حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ تیونس اور مصر میں امریکہ نواز ڈکٹیٹر اقتدار سے بظاہر الگ ہوچکے ہیں لیکن دوسر ےعرب ممالک میں امریکہ اپنے ساتھیوں کو اقتدار میں رکھنے کی تلاش وکوشش کررہا ہے۔
..........
/110